بھٹکل:10/فروری (ایس او نیوز)بنگلورو ٹویوٹو انڈسٹریز ، انجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طرف سے مرڈیشور کے آراین ایس پالی ٹکنک میں اہتمام کئے گئے کیمپس انٹرویو میں ضلع کے 67طلبا منتخب ہونے کی اطلاع پیلسمنٹ آفیسر کے مری سوامی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک کے 16طلبا ، ایس پالی ٹکنک کمٹہ کے 31طلبا ، سداپور سرکاری پالی ٹکنک کے 6طلبا ، کاروار سرکاری پالی ٹکنک کے 7اور منڈگوڈ سرکاری پالی ٹکنک کے 4طلبا کیمپس انٹرویوکے ذریعے کمپنی ملازمت کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ منتخب شدہ طلبا کو آراین ایس تعلیمی ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے اور پرنسپال سنتوش نے مبارکبادی پیش کی ہے۔ اس موقع پرکمپنی کے ایچ آر مینجرس پروین کمار شٹی اور نندیش موجود تھے۔